دمشق کے نزدیک مبیّنہ روسی حملوں میں 31 شہری جاں بحق‘عمارتیں ملیامیٹ
مسرایا میں حملوںکے نتیجے میں کم از کم 20 شامی شہری جاں بحق‘ 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے‘ جاں بحق ہونے والوں میں 11 خواتین اور بچّے شامل ہیں شامی دارالحکومت کے نزدیک دیگر قصبوں پر فضائی بمباری میں کم از کم 10 افراد اور موت کی نیند سلا دیئے گئے‘علاقے میں چار لاکھ شہری محصور ہیں
جمعہ 5 جنوری 2018 13:11
(جاری ہے)
روسی یلغاروں کی مدد سے بشار کی فوج نے آخری چند ماہ میں الغوطہ الشرقیہ کے علاقے میں اپنی عسکری کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا۔
علاقے کے محاصرے کے لیے کوشاں شامی حکومت کے اس اقدام کو مقامی آبادی اور امدادی کارکنان نے لوگوں کو بھوکا مارنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔مذکورہ طیاروں نے اپوزیشن کے جنگجوؤں کے زیر کنٹرول شہر حرستا پر بھی بمباری کی۔ رواں ہفتے مسلح اپوزیشن عناصر نے شہر کے قلب میں ایک بڑے اڈّے پر قبضہ کر لیا تھا جس کو بشار کی فوج رہائشی علاقوں پر گولہ باری کے لیے استعمال کر رہی تھی۔اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق علاقے میں تقریبا 4 لاکھ شہری محصور ہیں جن کو سنگین المیے کا سامنا ہے۔ اس لیے کہ بشار حکومت کی فورسز امدادی ٹرکوں کو داخل نہیں ہونے دے رہے جب کہ فوری علاج کے ضرورت مند سیکڑوں افراد کو بھی علاقے سے باہر نکالے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔روس کی جانب سے شامی اپوزیشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اٴْن الزامات کو مسترد کیا جاتا ہے کہ اٴْس کی فضائیہ دو برس قبل ماسکو کی مداخلت کے بعد سے اب تک ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کی ذمّے دار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.