چین اور فرانس کا جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
چین اور فرانس مابین اختلافات ختم اور روابط کو نئی شکل دی جائیگی، فرانس اوبور منصوبہ سے بھرپور مستفید ہو تاکہ یوریشیا میں خوشحالی کا دور دورہ ہو، چینی صدر شی جن پھنگ دوطرفہ قربت سے تبادلوں اور تعاون کو فروغ مل سکے گا، فرانسیسی صدر ایما نویل میکرون
بدھ 10 جنوری 2018 21:38
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات کا خیال رکھنا چاہیے اور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کی درست سمت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب انداز سے اختلافات کو حل کرنا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے فریقین پر زور دیا کہ جوہری توانائی و ائیرو اسپیس اورنئے ترقیاتی تعاون کے نقطہ نظر میں گہرے تزویراتی تعاون کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت و خوراک ، صحت و طبی خدمات ، شہری پائیدار ترقی ، گرین مینو فیکچرنگ اور مالیات جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ملک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے باعث پیدا ہونے والے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور مذکورہ انیشیٹو کے تحت عملی تعاون کو فروغ دیں تا کہ یوریشیا میں خوشحالی لائی جا سکے۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ کثیر القطبی نظام کا تحفظ کریں ، یو این ، جی ٹونٹی فریم ورکس کے تحت تعاون میں تیزی لائیں اور باہمی احترام ، شفافیت ، انصاف اور مشترکہ مفاد میں تعاون کے تحت ایک نئی طرز کے بین الاقوامی تعلقات کا قیام عمل میں لائیں۔ میکرون نے کہا کہ فرانس دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے۔ فرانسیسیصدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبہ جات میں تبادلوں و بات چیت کو فروغ مل سکے گا۔مذاکرات کے بعد دونوں رہنماوں نے چین اور فرانس کے درمیان جوہری توانائی ، ماحولیاتی تحفظ اور مالیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اسی روز فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.