جادو جگانے آئی ہوں ٹی وی اور فیشن نہیں چھوڑوں گی،عظمیٰ خان
شائقین کی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کررہی ہے، جوبہت ہی خوش آئند عمل ہے‘انٹرویو
جمعرات 11 جنوری 2018 12:05
(جاری ہے)
آج بھی سلوراسکرین کا جادوسرچڑھ کربولتا ہے۔
ویسے بھی فیشن اورٹی وی کے شعبوں سے فلم کا رخ کرنے والے فنکاراس بات کوبخوبی سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بالکل ہی منفرد کام ہے۔ فلم بننے اوراس میں کام کرنے کا انداز بہت الگ ہے، لیکن یہ بہت ہی مزے داراورسیکھنے والا عمل ہے۔ مجھے جب پہلی مرتبہ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں بہت خوش تھی کیونکہ یہ میرے لیے بہت ہی سرپرائزنگ تھا اوراس کے علاوہ بہت چیلنجنگ بھی۔ اس معاملے میں، میں خود کو بہت ہی خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میری ٹیم میں شامل تمام فنکاربہت ہی سپورٹنگ تھے جس کی وجہ سے ایک مشکل مرحلہ بڑی آسانی سے طے ہوگیا۔ پہلے پروجیکٹ کے دوران بہت کچھ سیکھا اوراپنی غلطیوں اورخامیوں کا بھی پتہ چلا، جن کووقت کے ساتھ ساتھ دورکررہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سینما ایک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بننے والی فلموں نے سینما گھروں کوبھرپورانداز میں آباد کردیا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کررہی ہے، جوبہت ہی خوش آئند عمل ہے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اچھی اورمعیاری فلمیں زیادہ سے زیادہ بنائی جائیں تاکہ لوگوں کو سب سے سستی تفریح میسرآسکے اوران کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لائی جاسکے، جوبہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب میری کوشش ہوگی کہ میں زیادہ سے زیادہ سلوراسکرین پردکھائی دوں۔ لیکن اس کا یہ قطعی مقصد نہیں ہوگا کہ میں ٹی وی اورفیشن کے شعبوں کیلیے کام نہیں کرون گی۔ جب بھی کوئی اچھا پروجیکٹ آفرہوگاتواپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.