اترپردیش میں شدید سردی سے مزید 40افرادہلاک،تعداد 143ہوگئی

بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند ،دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں تین افرادجان سے گئے

جمعرات 11 جنوری 2018 15:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) بھارت کی ریاست اترپردیش میں شدید سردی سے مزید40افراد ہلاک ہوگئے جس سے ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 143ہوگئی ہے،ادھر بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سردی کی موجودہ لہر آئندہ کئی روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں کانپور، فتح پور، مراد آباد، رام پور، اعظم گڑھ، غاری پور اور دیگر اضلاع میں ہوئی ہیں۔

اترپردیش کی حکومت نے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔ اس دوران دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اترپردیش کے بارہ بانکی میں ایک 6 سالہ بچہ سکول میں سردی سے لقمہ اجل بن گیا۔ادھربھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر آئندہ کئی روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :