پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام ’’ایمرجنسی صفائی و مرمتی‘‘ مہم کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 13:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام ’’ایمرجنسی صفائی و مرمتی‘‘ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم کے تحت 20 جنوری تک پانی کے ٹینکوں کو فلورین پائوڈر سے صاف کیا جا رہا ہے اور پانی کی لیک شدہ لائنوں کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے مہم پر پبلک ہیلتھ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام ’’ایمرجنسی صفائی مہم و مرمتی‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 10 سے 20 جنوری تک پانی کے ٹینکوں جن سے لوگ پینے کا صاف پانی بھر کر لے جاتے ہیں، کو فلورین پائوڈر سے صاف کر کے عوامی صحت کے بنیادی اصولوں کے مطابق کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ وہ لائنیں جو لیک ہو چکی ہیں، کی مرمتی کی جائے گی۔ اس احسن اقدام پر عوامی و سماجی حلقوں نے مہم کو خوب سراہا اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سہیل علی زئی اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔