دیوانی مقدمات میں انصاف کی تاخیراور وقت کے ضیاع کو روکنے کیلئے حکومت نے سول پروسیجر کوڈ 1908میں ترامیم کی منظوری دے دی
مقدمات کے طویل اور پیچیدہ طریق کار اور ٹائم لائن نہ ہونے کی وجہ سے دیوانی مقدمات میں شامل فریق خود دیوانہ ہو جاتا ہے مگر کئی دہائیوں تک مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوتا جو با عث تشویش تھا اس لئے صوبائی حکومت نے عدالت اور دیگر متعلقہ اداروں سے طویل مشاورت کے بعد قابل عمل ترامیم تجویز کی ہیں،پرویزخٹک
پیر 15 جنوری 2018 22:37
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی،ایڈوکیٹ جنرل اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ نے سول پروسیجر کوڈ میں ترامیم کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پی سی 1908میں بنا تھا تب سے آج تک تقریباً 110سالوں سے اسی طرح چل رہا ہے حالانکہ وقت کے ساتھ حالات کو دیکھتے ہوئے اس میں تبدیلی ہونی چاہئے تھی صوبائی حکومت نے اس قانون کے رولز میں ترامیم تجویز کی ہیں جن کی صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقدمات کے طویل اور پیچیدہ طریق کار اور ٹائم لائن نہ ہونے کی وجہ سے دیوانی مقدمات میں شامل فریق خود دیوانہ ہو جاتا ہے مگر کئی دہائیوں تک مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوتا جو با عث تشویش تھا اس لئے صوبائی حکومت نے عدالت اور دیگر متعلقہ اداروں سے طویل مشاورت کے بعد قابل عمل ترامیم تجویز کی ہیں ۔
پرویز خٹک نے مذکورہ ترامیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور ان کے مؤکلوں کی حاضری یقینی بنانے، مقدمات نمٹانے کے عمل کو تیز کرنے اور وقت کے ضیاع کی روک تھام کا نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت مقدمات کے فریقین کو متعین تاریخیں دی جائیں گی جس سے مقدمے میں تاخیر کا خاتمہ ہو گا وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ 60دن میں عدالت پلیڈنگ کا مرحلہ مکمل کرے گی اور متفرق درخواستوں پر عدالت کا فیصلہ قابل اپیل اور قابل واپسی نہیں ہو گا سوائے پورے مقدمے کی از سر نو سماعت کی صورت میں۔ اس طرح متفرق درخواستوں کا فیصلہ 60دن میں ہو گا ، پلیڈنگ کے مرحلے کے بعد دستاویزات کی تفتیش اور معائنے کیلئے 30دن کی مدت کا تعین کیا گیا ہے جس میں عدالت چاہئے تو سمری مقدمہ سنا سکتی ہے۔ٹرائل کے مرحلے میں سات دن کے اندر مقدمے کی حدود کا تعین کیا جائے گا اور عدالت روزا نہ کی بنیاد پر سماعت کرکے ایک سال میں مقدمے کا تصفیہ کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تاریخ میں پہلی بار دیوانی مقدمات میں مدت کا تعین کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ترامیم کے مطابق جو فریق مقدمے کی پیروی اور عدالت کے احکامات ماننے میں ناکام ہو گا عدالت اس پر جرمانہ عائد کرے گی اس طریقہ سے تاخیری حربوں کے استعمال اور عدالت کی حکم عدولی کا خاتمہ ہو گا ۔علاوہ ازیں اپیلٹ عدالت کو اپیلٹ سٹیج پر اضافی شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے اپیلٹ عدالت مقدمہ سماعت یا شہادت ریکارڈ کرنے کیلئے ماتحت عدالت میں بھیجتی تھی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے سے موجود رولز میں فیصلہ سنانے کیلئے مدت کا تعین نہیں تھا مگر اب سول اور اپیلٹ عدالتیں 15دن میں فیصلہ سنائیں گی ۔ فیصلے کے اجراء کو کیس مینجمنٹ اور شیڈنگ کانفرنس کے تحت لایا گیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے مدیون ڈگری کے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کا بلاک کرنا بھی شامل ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت عدالت کو درکار ججز اور دیگر ضروریات پورا کرنے کیلئے بھی تیار ہے وہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سے کہہ چکے ہیں کہ ہائی کورٹ سے رابطہ کریں صوبائی حکومت اپنے اختیارات کے مطابق ضرورت پورا کرے گی وزیر اعلیٰ نے سرکاری وکلاء کی طرف سے غیر حاضری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے چونکہ قانون موجود نہیں تھا تو بلا ضرورت تاخیر ہوتی تھی مگر اس ترمیم شدہ قانون کے بعد سرکاری وکلاء کی طرف سے مقدمے میں تاخیر ماضی کا حصہ بن جائے گی ۔ قصور میں بچی کے قتل کے تناظر میں متعلقہ قانون کو بہتر کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون پہلے سے موجود ہے تاہم اس قانون میں تبدیلی یا ترمیم وفاقی حکومت کا کام ہے صوبائی حکومت اس ضمن میں اپنی سفارشات وفاق کو بھیجے گی پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے صوبے میں پولیس آزاد اور بااختیار ہے ابھی تک جتنے کیسز بھی سامنے آئے ہیں پولیس نے تیز رفتاری دکھائی ہے ہماری پولیس اپنا کام ٹھیک کر رہی ہے ہاں اگر نہیں کرے گی تو پھر صوبائی حکومت پوچھے گی ۔فاٹا کے انضمام کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیٹی فاٹا کے 2018میں خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ کر چکی تھی وہاں 2018میں انتخابات ہونے تھے مگر کمیٹی کے فیصلوں کا مکمل نفاذ نہیں کیا گیا انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عدالتی اختیار کو فاٹا تک توسیع دی گئی تاہم یہ کمیٹی کے فیصلوں کا ایک حصہ ہے مکمل فیصلوں پر عملدر آمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ انضمام میں جتنی تاخیر ہو گی ملک کیلئے نقصان ہو گا کچھ لوگ چاہتے ہی نہیں کہ فاٹا صوبے کا حصہ بنے انضمام نہ ہونے کی صورت میں سیاسی مداخلت شروع ہو گی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.