اوپن یونیورسٹی میں دو تحقیقی مجلوں کی تقریب رونمائی ،پاکستانی زبان و ادب"کا ریسرچ جرنل شائع کردیا گیا
منگل 16 جنوری 2018 17:55
(جاری ہے)
اِس قومی سیمینار کے افتتاحی اجلاس میںاِن دونوں ریسرچ جرنل کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی جبکہ مقررین میں پروفیسر فتح محمد ملک ،ْ افتخار عارف ،ْ خورشید ندیم ،ْ ڈاکٹر عبدالله جان عابد ،ْ ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد شامل تھے۔
مقررین نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے یہ دونوں مجلے زبان و ادب کے فروغ میں مثالی کردار کے حامل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے زبان و ادب کے فروغ کے لئے دو مجلوں کی اشاعت پر وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تین سال میں یونیورسٹی کی مجموعی ماحول کو یکسر بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم و ادب کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کا کردار مثالی ہے۔"پاکستانی زبان و ادب" مجلے میں مختلف پاکستانی زبانوں کے مقالات کا ملخص انگریزی زبان میں ہے جبکہ متن ہر زبان کے اپنے رسم الخط میں ہے۔یہ ایک ایسا منفرد وژن ہے جو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شعبے کے ذمے لگایا تھا ،ْ کیونکہ انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ رسم الخط کسی بھی زبان کے بولنے والوں کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کا امین ہوتا ہے اور وہ اس زبان کے بولنے والوں کے فکر ،ْ شعور ،ْ تہذیبی زندگی اور نظریہ حیات سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ذاتی دلچسپی اور زبانوں سے محبت کے ج-ذبے نے اِس مشکل مرحلے کو آسان بنایا اور ایک ہی تحقیقی مجلے میں مختلف پاکستانی زبانوں کے مقالات کی اشاعت ان کے اپنے رسم الخط میں ممکن ہوسکی ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی یونیورسٹی نے تخلیقی فضا کی ضرورت کے احساس کے تحت جامعہ سے تحقیقی مجلات کے قدم بہ قدم ایک اردو تخلیقی مجلے کے اجراء کا ارادہ کیا ،ْ ثبات ان کے اسی ارادے کی عملی صورت ہے۔پاکستانی جامعات کی تاریخ میں ثبات پہلا Peer Reviewedتخلیقی مجلہ ہے۔عقیدتیں ،ْ افسانے ،ْ غزلیں ،ْ ناول ،ْ نظمیں ،ْ مضامین ،ْ سفر نامے ،ْ خاکے ،ْ گیت مالا ،ْ خودنوشت ،ْ تراجم اور وفیات ثبات کے چیپٹرز ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کا بنیادی مقصد انفرادی اور اجتماعی زندگیوںمیں مثبت تبدیلی لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے میرے خوابوں میں سرفہرست خواب تحقیق ہی رہی ہے اور اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے نتیجے میں سال 2017میں یونیورسٹی کے ریسرچ جرنل کی تعداد میں 2014کی نسبپ دو گنا اضافہ ہوا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.