نوازلیگ کی سیاسی قبر تیار ہو چکی ،عوام نے کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کردیا‘عبدالعلیم خان
حکومتی رٹ ختم اور عوامی فیصلہ آ چکا ، اب تبدیلی کی گونج صاف سنائی دے رہی ہے ‘میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 جنوری 2018 18:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پورا شریف خاندان لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں ملوث ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کردار پر ایل این جی کا دھبہ موجود ہے،وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال اقامہ زدہ ہیں،پوری وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں شامل درباری وزراء میں سے کسی کا دامن معصوموں کے خون، تو کسی کا کرپشن سے رنگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں ہی 8سال میں 50کمپنیاں بناکر لاکھوں تنخواہوں پر بھرتی کئے جانے والے سیاسی وفاداروں نے شریف خاندان کی تجوریوں میں اربوں بھر دیئے اور خود بھی کروڑوں کی لوٹ مار کی۔ نواز لیگ کے رہنماؤں کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ ہر گلی، محلے میں گلوبٹ دندناتے پھر رہے ہیں،مظالم کا شکار ہونے والوں کی پولیس بات تک سننے کو تیار نہیں،عوام کرپٹ حکمرانوں سے جلد از جلد خلاصی کا انتظار کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.