نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کا زینب کو انصاف دلوانے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جنوری 2018 22:47

نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کا زینب کو انصاف دلوانے تک چین سے نہ بیٹھنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2018ء) نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے زینب کو انصاف دلوانے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی نیوز کاسٹر اور اینکر کرن ناز نے اعلان کیا ہے کہ وہ قصور کی ننھی پری زینب کو انصاف مل جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

(جاری ہے)

کرن ناز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک زینب کو انصاف نہیں ملتا تب تک وہ جسٹس فار زینب والی قمیض زیب تن کیے رکھیں گی۔ جبکہ وہ اس کیس پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر عوام کو آگاہ بھی کرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :