حریت رہنمائوں کے خلا ف ’’این ائی اے‘‘کی چارج شیٹ سیاسی انتقام کی سوا کچھ نہیں،سید علی گیلانی
ہفتہ 20 جنوری 2018 13:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 12,794 صفحات پر مشتمل طویل چارج شیٹ اور 300فرضی گواہوں کو نامزد کرنے کا مقصد ان کی نظر بندی کو طول دینا ہے۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ حریت رہنمائوں اور دیگر کو سرینگر سے گرفتار کرکے دلی لے جا کر قید کرنا اوروہیں پر مقدمہ چلانے کا کوئی آئینی، انسانی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ جموں کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور این آئی اے کا کوئی قانونی اور دستوری اختیار نہیں ہے کہ وہ جموں کشمیر میں کارروائیاں انجام دے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 70برس سے بھارتی ظلم وجبر کا سامنا کررہے ہیں اور بھارت کی یہ غلط فہی ہے کہ وہ فوجی طاقت سے ان کے جذبہٴ حریت کو دبا سکے گا ۔انہوں نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بِپن راوت کے حالہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے سوپور، بجبہاڑہ، گاؤکدل، ہندواڑہ، چھٹی سنگھ پورہ، ، کپواڑہ، زکورہ جیسے قتل عام دیکھے ہیں اور وہ اپنی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کے لیے پرعزم ہیں ۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں فریدہ بہن جی، مشتاق الاسلام،معراج الدین صالح اور جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ نے بھی اپنے بیانات میں حریت رہنمائوں او ر دیگر کیخلاف این آئی اے کی چارچ شیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت حریت رہنمائوں کی کردار کشی کے ذریعے انکے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے لیکن وہ اپنے مذمو م ارادے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے شہدائے گائو کدل کو انکی شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے گائوکدل میں 21جنوری 1990کو پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.