شرا پووا کو شکست، سیمونا ہالپ، اینجلیق کربر، پلسکووا، گارسیا اور کیرولین وزنائیکی آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:33

شرا پووا کو شکست، سیمونا ہالپ، اینجلیق کربر، پلسکووا، گارسیا اور کیرولین ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ، اینجلیق کربر، کیرولینا پلسکووا، کیرولین گارسیا، کیرولین وزنائیکی اور میڈیسن کیز پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، ماریا شرا پووا شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے سلسلے میں ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں سٹار رومانوی کھلاڑی ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن کھلاڑی ڈیوس کو 4-6، 6-4 اور 15-13 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جرمنی کی اینجلیق کربر روس کی گولڈن گرل شرا پووا پر حاوی رہیں، انہوں نے روسی کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے زیر کیا، جمہوریہ چیک کی پلسکووا بھی تیسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی لوسی سفارووا کو شکست دی، فرانس کی کیرولین گارسیا نے ساسنووچ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی گارسیا پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں، دیگر کھیلے گئے میچز میں کیرولین وزنائیکی، میڈیسن کیز، اوساکا اور بربورا سٹرائیکووا اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :