دوسرا ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا ،بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے اختتام پذیر

بیڈمنٹن فائنل زیدہ کلب اور والی بال کا فائنل یارحسین کلب نے جیت لیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:56

دوسرا ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا ،بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے اختتام ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء)دوسرا ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا میں جاری بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے جاری دوسرا ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن کا فائنل میچ زیدہ کلب کے طیب اللہ اور بام خیل کلب کے عامر زیب کے مابین کھیلا گیا جو زیدہ کلب کے طیب اللہ 3-0سے جیت لیا ، جبکہ والی بال کا فائنل میچ یارحسین کلب اور ڈاگئی کلب کے مابین کھیلا گیا جو یارحسین کلب نے 3-2 سے جیت لیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق محمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔