تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرے کی مثبت نمو، بڑھوتری اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے،شاہد وارثی
اور خام ذہنی صلاحیتوں کی جلا بخشی کر کے انسان کو معاشرے کے لئے کارآمد انسان بناتی ہے اور اسے انسانیت کی بھلائی کی طرف راغب کر کے ترقی کی نئی منازل کی جانب گامزن کرتی ہے،چیف ایکزیکٹو آفیسر آفاق
اتوار 21 جنوری 2018 20:20
(جاری ہے)
ایک مشہور انگریزی کہاوت ہے کہ "Innovate or Die" یعنی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خود کو اپ گریڈ کرلو یا پھر مرنے یعنی ختم ہونے کے لئے تیار ہو جائو۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی (آفاق) کے چیف ایکزیکٹو آفیسر شاہد وارثی نے اسلام آباد میں میگا پرنسپل کنونشن کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔
کنونشن میں اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شاہد وارثی نے مزید کہا کہ قوموں کا عروج تعلیم سے ہیں اور قومیں تعلیمی اداروں میں بنتی ہے۔ بلاشبہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں اپناکلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ لیکن شرح خواندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی نظر رہنی چاہئے کہ ہم کیا پروڈکٹ معاشرے کو تیار کرکے دے رہے ہیں۔ اگر پروڈکشن کے اس سارے عمل کا مسلسل جائزہ نہ لیا جائے تو اس کی خامیاں سامنے نہیں آسکتی۔ اور خامیاں سامنے نہ آنے کی وجہ سے اس کے دور کرنے کی منصوبہ بندی ناممکن ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے کام کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے اور جائزہ لینے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ٹولز کا استعمال کیا جائے۔ ان ٹولز کے ذریعے ڈیٹا جمع کرکے اس کی بنیاد پر مستقبل کے لئے منصوبہ بندی اور فیصلے کئے جائے۔ اس طریقہ کار سے سکولز کی معیار تعلیم میں بہتری آئیگی اور ایک کارآمد پروڈکٹ وجود میں آئیگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تعلیمی نظام میں بنیادی خامیوں کے تدارک کے بغیر نہ تو ہم تعلیمی نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں اور نہ ہی ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ قوم کہلا سکتے ہیں۔ہمیں ایسے اساتذہ پیدا کرنے ہوں گے کہ جو صحیح معنوں میں تعلیم یافتہ ہوں اور پھر تعلیم کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں کو جلا بخشنے کے ہنر سے بھی بخوبی واقف ہوں۔اساتذہ حصول علم کی پیاس بڑھانے میں کلیدی کردار کے حامل ہوتے ہیں۔بہترین استاد اور بہترین نظام ملک میں تعلیمی انقلاب بھرپاکرسکتاہے۔۔۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.