ویمنز بگ بیش لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

منگل 23 جنوری 2018 12:14

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) ویمنز بگ بیش لیگ میں کل بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

لیگ کا 48 واں میچ سڈنی تھنڈرز اور میلبورن رینیگیڈز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کینبرا میں کھیلا جائیگا۔ پہلا سیمی فائنل میچ یکم فروری کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 2 فروری کو کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 4 فروری کو کھیلا جائیگا۔