دورہ نیوزی لینڈ پر ناکامیاں ،ْ کپتان اور کوچ بوکھلاہٹ کا شکارپاکستان کرکٹ ٹیم ولنگٹن سے آکلینڈ پہنچ گئی

پہلے میچ میں تجربات ناکام ہونے کے بعد اب ایک بار پھر ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گے ،ْذرائع

منگل 23 جنوری 2018 15:41

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) شکست کے زخموں سے چور پاکستان کرکٹ ٹیم ولنگٹن سے آکلینڈ پہنچ گئی ہے ،ْ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مسلسل پانچ ون ڈے میچز میں شکست کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ بھی نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو با آسانی سات وکٹ سے زیر کیا۔

ایک سفر کی تھکان تو دوسرا شکستوں سے چور پاکستان ٹیم نے ہوٹل میں ہی آرام کیا (آج) بدھ کو ٹریننگ سیشن ہو گا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کے نئے کمبی نیشن کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے میچ میں تجربات ناکام ہونے کے بعد اب ایک بار پھر ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گے اور تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کو موقع دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :