بی بی ایل میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا

بدھ 24 جنوری 2018 09:40

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں (آج) جمعرات کو ایک میچ آسٹریلوی مشہور شہر پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

لیگ کا 38 واں میچ (آج) جمعرات کو پرتھ سکارچرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں سات ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، سڈنی سکسرز، میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچزر شامل ہے۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ہر ٹیم دس لیگ میچ کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔