وفاق ملک کی تمام اکائیوں کے مسائل کے حل کیلئے برابری کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے ،سکندرشیرپائو
پختون قوم پی ٹی آئی کی نااہلی کا خمیازہ صوبہ کودرپیش بحرانوں کی شکل میں بھگت رہے ہیں،صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی
جمعہ 9 فروری 2018 21:39
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ وفاق ملک کی تمام اکائیوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے برابری کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے تاکہ چھوٹے صوبوں میں پائی جانے والی محرومی و مایوسی کا خاتمہ ہو سکے بصورت دیگر صوبوں کے مابین غیر منصفانہ پالیسیوں کی بدولت پہلے سے موجود مایوسی میں مزیداضافہ ہو گا ۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کوامن و امان کی تشویشناک صورتحال ،پسماندگی و بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انھیں صوبہ کے بڑھتے ہوئے مشکلات کا ذمہ دار ٹہرایا اور کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ اور پختونوں کے حقوق و تحفظ سمیت صوبہ کے مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پختون قوم پی ٹی آئی کی نااہلی کا خمیازہ صوبہ کودرپیش بحرانوں کی شکل میں بھگت رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کسی بھی صورت صوبہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حق اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد کرے گی۔سکندر شیرپائو نے پختون قوم کیلئے حیات شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی غریب اور پسے ہوئے طبقات کیلئے وقف کررکھی تھی ۔انھوں نے کہا کہ حیات شہید نے غریب عوام میں سیاسی شعور اجاگر کیا اور انھیں اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کے قابل بنایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.