برطانوی وزیر اعظم کے تجارتی سفیر کی قیادت میں کاروباری وفدکا دورہ
،ْانفراسٹرکچر پروجیکٹس میں برطانیہ کی شرکت بارے گفتگو
منگل 13 فروری 2018 17:16
(جاری ہے)
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے بینک کے ہیڈ آفس واقع کراچی میں وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔مشن اور وفد میں شامل افراد نے مستقبل میں انفراسٹرکچر کے پروجیکٹس ، سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی اور اس بات کا جائزہ لیا کہ برطانیہ کس طرح پاکستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اس دورے کے بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ’’بینک پاکستانی معیشت کے بارے میں ایک مثبت سوچ رکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ ملک سرمایہ کاری کے بہت مواقع پیش کرتا ہے اور کاروبار کے لیے کھلا ہے۔برطانوی کاروباری اداروں کے لیے پاکستان کے انفراسٹرکچر کے پروجیکٹس میں اور بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اکنامک زون قائم ہو جانے کے بعد،زبردست مواقع موجود ہیں ۔ پاکستان برطانیہ کا اہم تجارتی پارٹنر ہے اور سی پیک پروجیکٹس پر عمل درآمد سے دونوں ممالک کی کاروباری کمیونٹیز مزید قریب آ جائیں گی۔برطانوی وزیر اعظم کے تجارتی سفیربرائے پاکستان رحمن چشتی ایم پی نے کہاکہ میں جب سے وزیراعظم کا تجارتی سفیر برائے پاکستان مقرر ہوا ہوں، یہ میراپاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔مجھے خوشی ہے کہ میں برطانیہ کی بعض ممتاز کمپنیوں پر مشتمل ایک وفداپنے ساتھ لے کر آیا ہوں تاکہ وہ ملکی انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاکستان کی اعانت کریں۔ برطانیہ اور پاکستان تجارتی تعلقات کو مزید گہر ا بنانے کی ایک مشترکہ خواہش رکھتے ہیں اور برطانوی حکومت کی یہ پختہ خواہش ہے کہ وہ مزید برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کرتے ہوئے دیکھیں اورپاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کریں پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کریں۔‘‘برطانیہ کے تجارتی سفیر نے مزیدکہا ،’’عالمی معیار کی صلاحیتوں کے باعث برطانیہ ان پروجیکٹس میں شرکت کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے اور اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ ان پروجیکٹس سے پائیدار نتائج برآمد ہوں، خوشحالی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف حاصل ہوں اور عالمی اسٹینڈرڈز کو بہتر انداز میں پورا کر سکیں۔‘‘برطانوی تجارتی سفیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا،’’مارکیٹ میں پہلے سے مستحکم اہم کاروباری اداروں سے معلومات حاصل کرنے اور مزید بات چیت کے لیے ایک فورم مہیا کرنے کے لیے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ظہرانے کے دوران معیشت کے مختلف اہم سیکٹرز میں بات چیت کی گئی جن میں ٹیکسٹائل، توانائی اور فنانشل سروسز شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.