پی ٹی سی ایل گروپ 2017 کے دوران117بلین روپے کے ریونیوکیساتھ مستحکم
بدھ 14 فروری 2018 22:26
(جاری ہے)
آمدنی میں اضافے کی ایک اور وجہ پی ٹی سی ایل کی100 فیصد ذیلی ادارے یو بینک کی مثبت کارکردگی بھی ہے۔پی ٹی سی ایل کی نمایاں اور مارکیٹ کی معروف فکسڈ براڈبینڈ سروس نے اس ترقی کو جاری رکھا جس کی وجہ سی4فیصد اضافہ ہوا۔
2016/17کے دوران چارجی / ایل ٹی ای میں سرمایہ کاری26 فیصد آمدنی کی ترقی کے ساتھ مثبت نتائج حاصل کررہی ہی. کارپوریٹ اور بین الاقوامی سالانہ آمدنی کی بنیاد پرپی ٹی سی ایل گروپ نے بالترتیب 11فیصد اور8فیصد کی ترقی کی۔ پی ٹی سی ایل کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں2 فیصدکم ہے۔ جس کی وجہ وائس اور ای وی او کی آمدنی میں مسلسل کمی ہے۔ای وی اوکی آمدنیمیں کمی کے اثرات کو دوسرے شعبوں کی ترقی بھی پورا نہ کر پائی۔ چوتھی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایلکی مجموعی آمدنی میںکمی گزشتہ سال کے مقابلے میں 1 فیصد رہ گئی۔گزشتہسال پی ٹی سی ایل کی آمدنی69.8بلین روپے اور خالص منافع8.4بلینروپے تھا۔جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں22 فیصدزیادہ ہی.2017 میں پی ٹی سی ایل نے اپنے نیٹ ورک کی تبدیلی کے ایک پُرعزم منصوبے کا آغاز کیا۔ جس کو 2018 میں اسی جوش و خروش سے جاری رکھا جائے گا، جس کے نتیجے میں کئی ایکس چینج یکسر طوربہترکر دیے گئے ہیں۔جس سے پی ٹی سی ایل کے صارفین کو100 ایم بی پی ایس تک کی سپیڈ فراہم کی جارہی ہے۔ مربوط ڈیجیٹل چینلز، کسٹمر سپورٹ، اورون ونڈو 1218ہیلپ لائن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کسٹمر کیئرکے بنیادی ڈھانچے کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ مصنوعات اور خدمات کی سمت میں ایک اہم قدم آزاد جموں اور کشمیر، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور وسطی پنجاب میں چارجی وائرلیس سروسز کو شروع کرنے کے علاوہ، ہمارے صارفین کو اعلی معیار کے مواد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کلاؤڈ سروس کی لانچ کرنے کے لئے آئی فلیکس کے ساتھ شراکت داری بھی شامل ہے۔ جس سے کارپوریٹ سیکٹر میں مثبت تبدیلی اور ترقی حاصل ہوئی ہے۔ اس سال سمندرمیں بچھائی گئی ، اے اے ای -1 (ایشیا افریقہ یورپ -1) زیرِآب کیبل ملککی بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ بینڈوڈتھ کی ضروریات کو کامیابی سے پورا کر رہی ہی.پی ٹی سی ایل برانڈ کو آگے بڑھانے کے لیے اہم سپانسر شپ کی سرگرمیوں میں حصہ لیا گیا جس میں پاکستان سُپر لیگ-اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایف سی بارسلونا کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے ملک بھر میں عطیہ خون مہم بھی چلائی گئی جس کے نتیجے میں 9,726پِنٹ اکھٹے کئے گئے۔اس کے علاوہ بریسٹ کینسر آگاہی مہم بھی شروع کی گئی۔پی ٹی سی ایل نے ایکسی لینس اِن وومن اِمپاورمنٹ2017ایوارڈبھی حاصل کیا جو کہ اس کو باضابطہ صنفی مساوات کی پالیسوں اور خواتین کو دفاتر میں مساوی بنانے کے سلسلے میں دیا گیا۔مزید تجارتی خبریں
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.