بزدل دہشتگرد پیچھے سے وار کر کے اپنے آپ کو بہادر ثابت کر نا چاہتے ہیں،نواب ثناء اللہ زہری

بدھ 14 فروری 2018 22:28

بزدل دہشتگرد پیچھے سے وار کر کے اپنے آپ کو بہادر ثابت کر نا چاہتے ہیں،نواب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) چیف آف جھا لاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں ایف سی اہلکاروں پر حملے میں چار اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و غم کااظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے غیور جوانوں کی قربا نیوں کی بدولت بلوچستان میں امن و امان قائم ہوا ہے بذدل دہشتگرد پیچھے سے وار کر کے اپنے آپ کو بہادر ثابت کر نا چاہتے ہیں جس میں وہ بری طرح نا کام ہوئے ہیں دھر تی کے ثپوت ہمیشہ دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا تے رہیں گے ،اپنے جاری کردہ بیان میں نواب ثنا ء اللہ زہری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بیش قیمتی جانوں کا نذارنہ دے پر بلوچستان میں امن قائم کیا ہے جس کا اعتراف صوبے کا ہر باشندہ کر تا ہے بذدالانہ حملوں سے فورسز کے بہادر جوانوں کو حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں فتح ہماری ہوگی ،شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالی ٰ شہدا ء کے درجات کو بلند فرمائے ۔