مالی سال کے سات ماہ کے دوران سال بہ سال کی بنیاد پر غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں تین فیصد کمی
جمعہ 16 فروری 2018 14:55
(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں 54 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی دیکھی گئی جبکہ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس پر خاص توجہ مرکوز رکھی گئی اور کوئلے کے پاور پلانٹ میں 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تعمیراتی صنعت میں دوسرے درجے پر دلچسپی کا اظہار کیا اور اس دوران 38 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔اس کے علاوہ مالیاتی اداروں نے 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 12 کروڑ ڈالر، تجارت کی مد میں 5 کروڑ 50 لاکھ اور خوراک کے شعبے میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک نے بیرونی قرضے کی سروسنگ کی مد میں ڈیڑھ ارب 23 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جس میں 59 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سود، 92 کروڑ 40 لاکھ پرنسپل کی واپسی کی مد میں کی گئی۔ان ادائیگیوں میں زیادہ تر عوامی قرض کا تھا جس کی مالیت 1 ارب 22 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی، اس کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے قرضوں کی ادائیگی 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جبکہ بقایا 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پبلک سیکٹر کمپنیوں کی مد میں ادا کیے گئے۔تاہم یہ اعداد و شمار گزشتہ سہ ماہی میں حکومت کی جانب سے ادا کردہ بیرونی قرض سروسنگ کی مد میں کم ہے کیونکہ گزشہ سہ ماہی میں حکومت نے 2 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
رائس ایکسپورٹرز کا کم از کم ایکسپورٹ پرائس 900 ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر کرنے کا مطالبہ
-
حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ، ایازمیمن
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان برقرار،انڈیکس نے 82 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو عبور کر لیا
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری کے رحجان میں اگست کے دوران اضافہ
-
شان فوڈز کا سمرائز کیساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
2024ء کی پہلی ششماہی کے دوران بینکاری شعبے کی کارکردگی اطمینان بخش رہی،اسٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس نے 81 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ
-
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کے نرخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.