سانحہ ستارہ مارکیٹ، ٹاٹا بازار، فیکٹری ایریا کے متاثرین کے نقصانات کی تلافی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس مقصد کے لئے ٹیکینکل کمیٹی کی طرف سے رپورٹ مرتب کی جارہی ہے،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاںکی میڈیا سے گفتگو
اتوار 18 فروری 2018 23:20
(جاری ہے)
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے حکومت اور اپنی طرف سے آتشزدگی کے المناک سانحہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ میں جانی و مالی نقصان پر بے حد افسوس ہے تاہم متاثرہ دکانداروں کی پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے تلافی کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے تاہم انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن متوفیان کے خاندانوں کی مالی امداد کیلئے بھی ضروری کارروائی کی جارہی ہے ۔
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے متاثرہ دکانداروں سے ہمدردی کا اظہاراور ان کی دلجوئی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی لیکن وہ سیاسی مخالفین کے بہکاوے میں نہ آئیں جو ایسے اتفاقی حادثات میں متاثرین کو گمراہ کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ستارہ مارکیٹ میں آتشزدگی کے حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹرز ) کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی اور نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر(سٹی ) کی زیر نگرانی اسیسمنٹ کمیٹیز تشکیل دی ہیں جن کی جلد رپورٹس سامنے آجائیں گی اور کسی کی دانستہ غفلت یا لاپرواہی کی نشاندہی کی گئی تو قصور واروں کے خلاف محکمانہ ایکشن اور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے حکام سے کہا گیا ہے کہ شہر کی مارکیٹوں میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں اور بلند و بالا عمارتوں ‘ تنگ و گنجان مارکیٹ میں بجلی و سوئی گیس کی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے علاوہ قانونی تقاضوں کے مطابق دیگر حفاظتی امور پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.