سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور سپین کے سفارتخانے کے کمرشل قونصلر میگل پیناسانشے کے مابین باہمی تجارت کے فروغ ،ْ تجارتی وفود کے تبادلے ،ْ سرحد چیمبر کی سفارش پر سپین کے ویزہ کے اجراء میں سہولیات فراہم کرنے اور سپین کے سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جانب سے راغب کرنے پر اتفاق
منگل 20 فروری 2018 18:53
(جاری ہے)
اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ ،ْ نائب صدر ملک نیاز محمداعوان ،ْ پاک افغان جائنٹ چیمبر کے نائب صدر فیض محمد فیضی ،ْ سرحد کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عابد اللہ خان یوسفزئی ،ْ نعمان الحق ،ْ منہاج الدین ،ْ اکبر علی خان ،ْ شبنم منیر اور فیض رسول ،ْ امتیاز علی اور راشد اقبال صدیقی بھی موجود تھے ۔
زاہداللہ شنواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سیاحت کے فروغ کے لئے سپین کے تجربہ سے استفادہ کرسکتا ہے کیونکہ سپین دنیا میں سیاحت کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان عموماً اور خیبر پختونخواخصوصاً سپین سے مشینری ،ْ سرامکس ،ْ ہتھیار اور زیتون کا تیل درآمد کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان زیتون کی کاشت کے لئے موافق حالات ہونے کی وجہ سے سپین کے تجربہ سے استفادہ کرکے قیمتی زرمبادلہ بچاسکتا ہے ۔ سپین کے کمرشل قونصلر میگل پینا سانشے نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپین پاکستان سی90فیصد ٹیکسٹائل درآمد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں پھل موجود ہیں اور اُنہیں فوڈ پراسیسنگ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد اور فاٹا کے جغرافیائی حالات زیتون کی کاشت کے لئے موافق ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستان سپین کے ماحول دوست بجلی کے ذرائع جیسے کہ شمسی اورہوائی ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرکے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سپین یورپی یونین کی تیز ترین معیشت کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے دنیا کی 15ویں بڑی معیشت کا درجہ حاصل کرچکا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سپین باہمی تجارت کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھا ئیں گے ۔سرحد چیمبر کے صدرزاہداللہ شنواری نے ہسپانوی سفارتکار کے ذریعے ہسپانوی سفیر کو دورہ سرحد چیمبر کی دعوت بھی دی ۔مزید تجارتی خبریں
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.