سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ممبر سازی کیمپ پر کارپوریشن عملے نے دھاوا بول دیا، تحریک انصاف کا شدید احتجاج
مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 16:44
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22فروری 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں لگائے گئے کیمپ پر کارپوریشن عملے نے دھاوا بول دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے ممبر سازی کے لئے لگائے کیمپ پر کارپوریشن عملے نے دھاوا بول دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ایما پر میئر سیالکوٹ نے کیمپ پر دھاوا بولا۔
سیاسی مخالفت میں خواجہ آصف نے بد تہذیبی کی انتہاء کر دی ہے۔ممبر سازی کیمپ میں نواز شریف کی نا اہلی پر جشن منانا وزیر خارجہ کو ناگوار گزرا ہے۔(جاری ہے)
خواجہ آصف کے خلاف نیب میں کرپشن کیسز لے جانے پر دھمکانے کی کوشش کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی وزیر خارجہ کی نا اہلی کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔ خواجہ آصف کی دم پر پاوں رکھنے کے نتیجے میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عثمان دار کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ لگانے کے لئے ڈی سی او سیالکوٹ سے باقاعدہ اجازت لی گئی تھی۔ میئر سیالکوٹ نے خواجہ آصف کی خوشامد میں ڈی سی او کے احکمات بھی ہوا میں اڑا دئیے۔عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں۔ گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔سیالکوٹ کے گلی گلی اور ہر محلے میں ممبر سازی مہم کو پہنچاوں گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.