شجر کاری مہم میں لگائے گئے ایک لاکھ سے زائد پودوں کی نگہداشت کا باقاعدہ نظام ترتیب دیا جائے ‘جاوید انور
ریلوے کے سٹاف میں کمی باوجودکارکردگی اور آمدن میں کئی گنا اضافہ ہو جس کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے
جمعہ 23 فروری 2018 19:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اگلے برس ریلوے کی نئی انتظامیہ ہو گی اور وہ چاہتے ہیں شجر کاری مہم میں لگائے گئے ایک لاکھ سے زائد پودوں کی نگہداشت کا باقاعدہ نظام ترتیب دیا جائے اور اگلے برس کا ٹارگٹ ایک لاکھ پندرہ ہزار سے بھی بڑھادیا جائے ،انہوں نے کہا کہ شجر کاری میں ہر برس ٹارگٹ کو بڑھا یا جائے کہ شجر کاری صدقہ جاریہ ہے ۔
محمد جاوید انور نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے افسران اور اداروں کی منظور شدہ تعدار 96ہزار سے بھی زائد ہے اور یہ امر قابل تعریف ہے کہ سٹاف میں 26ہزار کی کمی ہونے کے باوجودمحض 70ہزار ملازمین سے کارکردگی اور آمدن میں کئی گنا اضافہ کیا گیا جس کا کریڈٹ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے لے کر ایک گینگ مین تک کو جاتا ہے۔پاکستان ریلویزکی دو روزہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کانفرنس23فروری 2018سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں شروع ہو گئی ہے اس کا آخری اجلاس آج 24فروری کو ہوگا۔ کانفرنس میں مختلف ڈویژنوں میں جاری پراجیکٹ ،ملازمین کے لئے حفاظتی سامان و آلات کی دستیابی، ٹرینوں کی آمدو رفت کی پابندی کی صورت حال ، ڈویژنوں میں ہونے والی ترقی ، ریلوے کی آمدن میں اضافے کے لیے تجاویز، شجر کاری کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو کی ہدایات پر عمل درآمد مسافر کوچز میں جراثیم کش ادویات کے موثر استعمال،مختلف ڈویژنوں میں مسافروں کو دی جانے والی سہولتوں اور تجاویز ،ناجائز تجاوزات کے حوالے سے مہم میں حاصل ہونے والے نتائج اورمستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئے اور ان پر غور کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز نے کارکردگی بڑھانے ، فریٹ ٹریفک میں اضافہ اور مسافروں کے لیے سہولیات کو بہترکرنے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔ کانفرنس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور سفیان سرفراز ڈوگر،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی عبدالمالک ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور حنیف گل،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی اعجاز بروڑو، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر ریاض لغاری، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان عدنان شافع، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس سلمان صادق اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ واصف مغل نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.