امریکی پابندیاں جنگی اقدام،جوہری ہتھیاراسے ناکام بنادیں گے، شمالی کوریا
امریکہ نے نئی پابندیوں کے ساتھ شمالی کوریا کی ناکہ بندی کرنے کی جو کوشش کی ہے اسے بھی ناکام بنا دیا جائے گا،وزارت خارجہ
اتوار 25 فروری 2018 16:00
(جاری ہے)
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کمیونسٹ کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے لکھاکہ دونوں کوریائی ریاستوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھی طرح تعاون کیا اور جنوبی کوریا میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد کامیاب رہا۔
لیکن امریکا وسیع پیمانے پر پیونگ یانگ کے خلاف نئی پابندیوں کے ساتھ جنگ کے خطرے کو ایک بار پھر جزیرہ نما کوریا پر لے آیا ہے۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق سیئول میں سرمائی اولمپک مقابلوں کی اختتامی تقریب سے کچھ ہی پہلے امریکا کی طرف سے ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کا عائد کیا جانا ایک ایسا جارحانہ قدم ہے، جسے پیونگ یانگ اپنے خلاف ایک جنگی اقدام ہی سمجھے گا۔بیان کے مطابق پیونگ یانگ حکومت امریکا کے ان اقدامات کی مخالفت جاری رکھے گی اور واشنگٹن نے نئی پابندیوں کے ساتھ شمالی کوریا کی ناکہ بندی کرنے کی جو کوشش کی ہے، اسے بھی ناکام بنا دیا جائے گا۔پیونگ یانگ سے ملنے والی دیگر رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا نے انہی امریکی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف جو اقدامات کر رہا ہے، ان اقدامات اور خطرات کو جوہری ہتھیار ناکام بنا دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.