پا کستان بزرگوں کا انمول تحفہ ہے، صوفی ارشدجبارچشتی
اتوار 25 فروری 2018 18:30
(جاری ہے)
اس موقع پر سجادہ نشین صوفی عمردرازپاکستانی، ماہرتعلیم پروفیسر متین احمد،پرنس ایڈورٹائزرکے پرنس نصیرالدین،ایف ایم ون اوون کے فاروق اقبال، سینئر صحافی اکرام مغل اور مخدوم سلسلے کے بزرگ مخدوم سید راحت علی ہاشمی بھی موجودتھے۔
صوفی ارشدجبارچشتی نے کہاکہ نمازاللہ تعالیٰ کی رضاوخوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ اور جنت کا راستہ ہے،نمازانسان کو پریشانیوں اور بیماریوں سے بچاتی ہے اور چونکہ نمازدین کا ستوں ہے لہٰذاجس نے نمازکوچھوڑااس نے دین کے ستون کو ڈھانے میں مددکی۔اس موقع پر صوفی محمدرمضان پاکستانی ? کے سجادہ نشین صوفی عمردرازپاکستان نے کہاکہ پاکستانی مسجد دنیابھرمیں اپنے نام کے اعتبارسے منفردمساجدمیں شمارہوتی ہے ،بابوجی(صوفی رمضان?)فرماتے تھے کہ تم پاکستان سے جتنی محبت کروگے یہ تمھیں منافع سمیت واپس لوٹادی جائے گی اور اگر اس کا براسوچوگے تو تمھیں اپنے منطقی انجام سے دوچارہوناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارے لئے انتہائی مسرت کا دن ہے کہ صوفی ارشدجبارچشتی تشریف لائے ان کی آمد ہمارے لئے انتہائی معتبر ہے۔معروف ماہر تعلیم پروفیسرمتین احمدنے کہاکہ انسانیت سب سے بڑامذہب ہے،ہمیں اٹھتے بیٹھتے اپنی کوتاہیوں پر نظررکھنی چایئے، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بجایاگیا،پوراعلاقہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجنے لگاجبکہ وطن عزیزپاکستان اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعدازاں تمام مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پیش کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.