شام ،الغوطہ میں دھماکے کے بعد کلورین گیس کے استعمال کی علامات نمودار،شامی بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق

پیر 26 فروری 2018 16:20

شام ،الغوطہ میں دھماکے کے بعد کلورین گیس کے استعمال کی علامات نمودار،شامی ..
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2018ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے الغوطہ الشرقیہ میں اتوار کے روز بعض افراد کو اسی نوعیت کی علامات کا سامنا کرنا پڑا ہے جو کلورین گیس سے متاثرہ افراد کو درپیش ہوتی ہیں۔ اس دوران ایک شامی بچہ موت کا شکار ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی اپوزیشن کی عبوری حکومت کے زیر انتظام وزارت صحت کی مقامی شاخ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الغوطہ الشرقیہ میں ایک "زور دار دھماکی" کے بعد متاثرہ افراد اور ایمبولینسوں کے ڈرائیوروں کی سانسوں کے ساتھ کلورین گیس چلی گئی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 18 افراد کو آکسیجن کی فراہمی کے ذریعے علاج مہیا کیا گیا۔ادھر شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے تصدیق کی ہے کہ الغوطہ الشرقیہ پر شامی حکومت کی فوج کی بم باری کے نتیجے میں دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا اور کم از کم 13 شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تاہم المرصد کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا یہ علامات سانس میں زہریلی گیس جانے کا نتیجہ ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق متاثرہ افراد کو جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں الغوطہ میں فیلڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں مریضوں کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد آنکھوں میں خارش اور سانس میں دشواری کے مسائل میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب شامی اپوزیشن کے رہ نما محمد علوش نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بشار حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کیمیائی گیسوں کا استعمال دوبارہ شروع کرتے ہوئے الشیفونیہ کے علاقے کو دو مرتبہ کلورین گیس کے ساتھ بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔

رواں سال کے آغاز کے بعد شام کے مختلف علاقوں بالخصوص الغوطہ الشرقیہ اور شمال مغربی شہر سراقب میں کئی بار دم گھٹنے کی علامات سامنے آ چکی ہیں۔امریکا اور فرانس سمیت مغربی ممالک نے رواں ماہ کے اوائل میں دھمکی دی تھی کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے "ناقابل تردید ثبوت" دستیاب ہونے کی صورت میں وہ فوجی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :