کوہاٹ سپورٹس سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا انڈر23-فی میل گیمز 2018کا رنگا رنگ تقریب کا آغاز
جمعرات 1 مارچ 2018 23:40
(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے اس موقع پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔
خواتین کھلاڑیوں کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ افتتاحی تقریب میں100میٹر دوڑ اور رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے اور دونوں میں کوہاٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 2بینڈ ٹیموں اور ایک جمناسٹک ٹیم نے بھی ڈسپلے کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔گیسٹ آف آنرضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکو مت کی کھیلو ں کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے صوبے میں کھیلوں کے میدان آبادہوگئے ہیں جس کا 5سال پہلے کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھالیکن یہ موجودہ حکومت کے بھر پور عزم کی وجہ سے ممکن ہوا جس کا تمام تر کریڈٹ پارٹی قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو جاتا ہے۔نسیم آفریدی نے کہا کہ وہ آج دلی خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ سٹیڈیم میں ہماری بچیاں بھی بچوں کے شانہ بشانہ مختلف کھیلوں میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں اور انشاء اللہ اس مرتبہ کوہاٹ ہر گیم میں جیتے گا۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.