حکومت تعلیمی مسائل کاجائزہ لینے اور صورتحال میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود
بدھ 7 مارچ 2018 23:20
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ تعلیمی شعبے کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔
انہوںنے کہا کہ محکمہ تعلیم میں آسامیوں پر بھرتی یونین کونسلوں کی بجائے ضلعی سطح پر کی جانی چاہیں ۔صوبائی وزیر تعلیم نے اس بات کو خوش آئندہ قرار دیا کہ صوبائی حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کامیابی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ترقی کے غیر معمولی دور میں داخل ہورہا ہے اور اس موقع پر ضرورت اس بات کی ہے کہ نئے چیلنجوں کاسامنا کرنے کے لئے تعلیمی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس سلسلے میں حکومت کے علاوہ تمام متعلقین کو اپنا اپنا کردار ادا کرناچاہیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ثانوی تعلیم نور الحق بلوچ نے بتایا کہ محکمہ میں جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس میں جو کردار ڈونر ایجنسیز کا ہے وہ قابل ستائش ہے محکمہ نے اگلے پانچ سال کیلئے ایجوکیشن سیکٹر پلان پرکام شروع کردیا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور ہم اس سیکٹرپلان پر من وعن عملدرآمد کروائیں گے محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ضروری اس بنیادی اسٹریکچر میں تبدیلی لائی جائے اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اقدامات بھی ناگزیر ہیں جس پرہر صورت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے اس تقریب کے توسط سے حالیہ موسم سرما میں تعلیمی سال شروع ہونے کے حوالے سے تمام متعلقہ حکام کو سختی سے تاکید کی کہ وہ بچوں کو اپنے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخلہ دیں اور اس مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونر ایجنسیز کے نمائندوں نے حکومت بلوچستان کی طرف سے محکمہ تعلیم میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور بتایا کہ گلوبل پاٹنر شپ برائے ایجوکیشن کے تحت مزید فنڈ نگ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ محکمہ میں اصلاحات و اسقدکار میں اضافہ کیا جاسکے۔ ڈونر ایجنسیزنے تعلیم کے فروغ کے لئے ہر سطح پر تکنیکی مالی و فنی معاونت کایقین دلایااور تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ گلوبل پاٹنر شپ کے تحت جتنے بھی سکول زیر تعمیر ہیں ان کو اس سال جون کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں بہت سارے سکولوں کو اپ گریڈکیا جائے گااس موقع پر ڈونر ایجنسیز نے کمیونٹی کی سطح پر مختلف کمیونٹی کے طرف سے امداد و معاونت کی بھی تعریف کی جوکہ ایک نہایت ہی مثبت پیشرفت عمل ہے اور اس طرح کے اقدامات کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.