ڈینگی وائرس کیخلاف مہم کو ہر سطح پر کامیابی سے ہمکنار کیا جا ئے،ڈائریکٹر کالجز

جمعرات 8 مارچ 2018 15:36

فیصل آباد۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر کالجز میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید وسیع و مؤثر بنانے کیلئے اضافی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ڈینگی وائرس کے خلاف مہم کو ہر سطح پر کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی آگاہی پروگرام کے تحت کالجز میں اساتذہ اور طلباء کی طرف سے کمیونٹی کو باخبر اور انہیں ڈینگی کے ممکنہ حملے کے خطرناک نتائج سے متعلق شدید احساس پیدا کرنے کیلئے خصوصی سیمینار ز منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات پمفلٹس اور متعلقہ لٹریچر کی تقسیم کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کیلئے بہترین و خوشگوار تعلیمی ماحول برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے اور تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء کو سماجی برائیوں کے خاتمے اور معاشرتی بھلائی کیلئے بھی متحرک کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :