سعودی ولی عہددورہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے روانہ، حکومت برطانیہ کے نام شکریہ کا پیغام

ہفتہ 10 مارچ 2018 18:16

سعودی ولی عہددورہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے روانہ، حکومت برطانیہ کے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے روانہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لندن سے روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ اور وزیر اعظم تھریسا مے کے نام دو الگ الگ مکتوب روانہ کرکے بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے مکتوب لکھا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت سے دونوں ممالک کے تعلقات کی نئی بنیادیں استوار ہوں گی۔دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لئے دیر پا شراکت سے ہمارے ملک اور عوام مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :