نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 13 مارچ 2018 13:24

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو مائونٹ موگینوئی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 16 مارچ، تیسرا 20 مارچ، چوتھا 22 مارچ اور پانچواں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کر چکی ہے۔