براہوئی ادبی سوسائٹی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر دو ر دراز کے علاقوں ادباء و شعراء کو مدعو کیا جائے گا،
دو روزہ تقریبات کو شایان شا ن طریقے سے منانے کے لئے بہت جلد کمیٹیاں تشکیل دی جائیںگی،چیئرمین عبدالقیوم بیدار
منگل 13 مارچ 2018 23:17
(جاری ہے)
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ براہوئی ادبی سوسائٹی کی چالیس سالہ کارکردگی کے حوالے سے ایک کارکردگی رپورٹ شائع کی جائے گی ۔
اور اس حوالے سے ایک ڈاکو منٹری بھی بنائی جائے گی جو 31مارچ کے پروگراموں میں حاضرین کو دکھائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کتابوں کی تقریب رونمائی، محفل مشاعرہ، اسٹیج ڈرامہ، محفل موسیقی بھی تقریبات کا حصہ ہونگی ۔ اس حوالے سے جلد بلوچستان کی اہم شخصیات اور تنظیموں کو باقاعدہ دعوت نامے ارسال کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ براہوئی ادبی سوسائٹی کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہمیشہ ادب اور فنون میں رجحان ساز ادارے کا کام کیا ہے اس لئے ان پروگراموں کو حاضرین کے لئے زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایگزیکٹو باڈی کے ممبر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہاکہ 1978ء میں جب ہمارے کچھ دوستوں نے ادب کی ترویج کے لئے براہوئی ادبی سوسائٹی کی داغ بیل ڈالی اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ گذشتہ چالیس سالوں میں اس ادارے نے اسٹیج ڈرامہ ، مشاعروں ، مذاکروں ، محفل موسیقی ، کتب کی اشاعت کے ساتھ ساتھ ادب میں نئی اصناف اور رجحانات متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی چالیسویں سالگرہ کی تقریبات کو زیادہ دلچسپ اور شایان شان بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ اجلاس میں سوسائٹی کے ایگزیکٹو باڈی کے ممبر نادر شاہوانی کی والدہ ، پشتو کے نامور شاعر ادیب عابد شاہ عابد کے بھائی اور ان کی بہن کے انتقال پر مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.