لکی مروت کا سیف اللہ خاندان سب سے زیادہ آف شور اثاثوں کا مالک نکلا
پاکستان میں کوئی دوسرا پاکستانی سیاستدان یا صنعت کار، سیف اللہ خاندان کے مقابلے اتنی مالیت کے اثاثے نہیں رکھتا
بدھ 14 مارچ 2018 12:36
(جاری ہے)
برطانیہ کے لینڈز ریکارٹ کے مطابق فارم ہاس ہزار گز پر تعمیر ہے اور ساتھ ہی 334 ایکٹر کا رقبہ زرعی زمین پر مشتمل ہے، 2013 میں مذکورہ فارم ہاس کی قیمت 80 لاکھ اسٹرلنگ پانڈ (1 ارب 23 کروڑ روپی) تھی جبکہ اس کی موجودہ مالیت 1 کروڑ اسٹرلنگ پانڈ (1 ارب 54 کروڑ روپی) ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آف شور جائیداد کے مالکان کے لیے ضروری نہیں کہ وہ ثابت کریں کہ انہوں یہ رقم کس کمپنی، شخص یا ادارے سے قانونی یا غیر قانونی طریقے سے حاصل کی۔سیف اللہ خاندان کی ملکیت سے منسوب فارم ہاس کا رقبہ اور مالیت سابق صدر آصف علی زرداری کے سرے محل کے برابر ہے جو 355 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے۔فارم ہاس کی خریداری کے محض دوسال بعد ہی سیف اللہ خاندان کی جانب سے وسطی لندن میں 1998 میں 5 لاکھ اسٹرلنگ پانڈ (7 کروڑ 70 لاکھ روپی) سے ٹیرس ہاس خریدا گیا تھا۔برطانیہ لینڈ رجسٹری کے ریکارڈ سے واضح ہے کہ ایکوا نومینیز لمیٹڈ نے سینٹرل لندن میں البیانواسٹریٹ پر پراپرٹی خریدی، اس کے علاوہ آف شور کمپنی یو کے پراپرٹی انویسمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے سیف اللہ خان کے لیے ویسٹ منسٹر برج میں قائم پارک پلازہ کی 13ویں منزل کا فلیٹ خریدا گیا تاہم فلیٹ کی اصل قیمت کے بارے میں علم نہیں لیکن ستمبر 2016 میں اسی منزل پر فروخت ہونے والے دوسرے فلیٹ کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار اسٹرلنگ پانڈ ( 66 کروڑ 23 لاکھ روپی) تھی۔برطانیہ کے محکمہ لینڈ کے مطابق سیف اللہ خان کی آف شور کمپنیوں کے نام پر البیانواسٹریٹ پر 2 گھر ہیں۔ایکوا ٹرسٹ کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے اسی گروپ کی ویسٹ میڈ لینڈ کے علاقے ورایسٹر میں تین جائیدادی ہیں جس میں سے دو سینٹ مارٹین پیلس میں اور ایک سٹی والاز روڈ پر قائم ہے۔سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان کی آف شور کمپنی نے سوٹن میں پارکنگ کی جگہ خریدی۔ریکارڈ میں کہیں ثابت نہیں کہ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی آف شور کمپنیوں کی ملکیت ہیں اور آف شور کمپنیاں سیف اللہ خاندان کی ملکیت ہیں تاہم پاناما پیپرز تحقیقات میں آف شور کمپنیوں کا تعلق سیف اللہ سے ثابت ہوتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ساس ثمینہ درانی بھی سیںٹرل لندن میں آف شور جائیداد کی مالکن ہیں۔انہوں نے ستمبر 2002 میں 4 لاکھ 80 ہزار پانڈ (7 کروڑ 39 لاکھ روپی) میں پراپرٹی خریدی جس کی موجودہ مالیت 10 لاکھ پانڈ سے زائد بتائی جاتی ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.