سی ٹی او کی ہد ایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا لاری اڈاپر کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹریفک آگاہی کیمپ

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لاری اڈا پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میںٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور اٹلس ہنڈا کے عامر سمیت سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹریفک آگاہی لیکچر ز دیااور شہریوں میں ہیلمٹ اورتحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوران ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا گیا اور کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی میں والدین کے مثبت کردار بارے روشنی ڈالی گئی ۔ سٹی ٹریفک پولیس کی اس تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ اور شہریوں نے ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :