ہمیں ایسے لوگوں سے سبق سیکھنا چاہیے جن کا معذور ہونے کے باوجود جذبہ ماند نہیں ہوتا‘گورنرپنجاب
جمعرات 15 مارچ 2018 22:43
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ یہاں مختلف ادارے ناداراور مستحق افراد کی مدد کے ساتھ ساتھ خصوصی لوگوں کی بحالی کیلئے نیک کام میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا رومؒ نے فرمایا تھا کہ مجھے ایسے شخص کی تلاش ہے جس نے اللہ کی راہ میں دیا اور مفلس ہو گیا ،یقینی طور پر ایسا شخص کہیں نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں سے سبق سیکھنا چاہئیے جن کا معذور ہونے کے ساتھ جذبہ ماند نہیں ہوتا۔ گورنر نے کہا کہ اگرچہ ماں باپ کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا لیکن مستحق افراد کی مدد کا فریضہ سر انجام دینے والے افراد ان کیلئے ماں باپ سے کم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جب معذور لوگ ذہن اور سوچ سے پورا کام لیتے ہیں اور ان کے جذبے بھی ہمیشہ جوان رہتے ہیں تو چلتے پھرتے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی نعمت کا شکریہ ادا کرنا چاہئے اور مایوسی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں درد مند افراد کی کمی نہیں،مستحق افراد کی مدد معاشرے کا فرض اور قرض بھی ہے،ہمیں کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہئیے کیونکہ معاشرے انہی روایات کے ساتھ زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے گھر میں کوئی سپیشل بچہ موجود ہو تو ہمیں اس گھر کی پریشانیوں کا اندازہ ضرور لگانا چاہیے ۔ گورنر نے کہا کہ یہ امر بھی حوصلہ افزا ہے کہ اساتذہ میں خصوصی افراد کو پڑھانے کا درد اور جذبہ موجود ہے اور وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہیں۔اس موقع پر سپیشل بچوں نے ملی نغمے بھی گائے جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب سے ادارہ بحالی معذوراں کے صدر پرویز مسعود اور اخوت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے بھی خطاب کیا۔اس موقع مخیر حضرات نے دل کھول کر عطیات دئیے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.