ایس ایس سی امتحان کے پہلے دن ایک لڑکی کو 2امتحانات کا سامنا

بھارتی ریاست تلنگانہ میں لڑکی کی بیمار ماں کا انتقال ہوگیا جبکہ اسے 2گھنٹے بعد امتحان میں شرکت کرنا تھی تاہم اس نے امتحان میں شرکت کی

ہفتہ 17 مارچ 2018 14:24

ایس ایس سی امتحان کے پہلے دن ایک لڑکی کو 2امتحانات کا سامنا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء)بھارتی کے علاقے تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحان کے پہلے دن ایک لڑکی کو 2امتحانات کا سامنا کرنا پڑا،امتحان سے قبل لڑکی کی بیمار ماں کا انتقال ہوگیا جبکہ اسے 2گھنٹے بعد امتحان میں شرکت کرنا تھی تاہم اس نے امتحان میں شرکت کی، یہ واقعہ تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کاماریڈی ضلع کے سدا شیونگر کی 14سالہ عرفانہ بیگم کی 35سالہ ماں رخسانہ بیگم کئی دنوں سے بیمار تھی۔ لڑکی نے رشتہ داروں کے تعاون سے ایس ایس سی کے امتحان میں شرکت کی۔لڑکی کی ماں کا جنازہ اس کی امتحان سے واپسی پر اٹھایا گیا۔ لڑکی کے صبر پر ہر فرد کی آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے۔