سرگودھا کے گائوں کوٹ عمرانہ سے ایچ آئی وی اور ایڈز کے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 150سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) سرگودھا کے گائوں کوٹ عمرانہ سے ایچ آئی وی اور ایڈز کے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 150سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اس گائوں سے 2700 سے زائد نمونے حاصل کئے گئے تھے ،ْاب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ان میں 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی تصدیق ہو چکی ہے ،ْ اس طرح جنوری سے اب تک سرگودھا کے اس ایک گائوں سے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں جیسے نتائج آتے رہیں گے ویسے ہی یہ تعداد مزید بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :