کے ۔فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہیجس کی جلد از جلد تکمیل انتہائی ناگزیر ہے، خالد محمود شیخ
اتوار 18 مارچ 2018 21:40
(جاری ہے)
فور اسد ضامن،ایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہٰی بخش بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران و انجینئرز تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کے فور منصوبہ کا تفصیلی دورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا ، انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ۔
فور سے کہا کہ وہ کام کے معیار پر نگاہ رکھیں ،ایف ڈبیلو او کے دفتر کے دورہ کے موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے کرنل کامران اور کرنل سفان نے منصوبہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او منصوبہ کی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں ترقیاتی کام میں مصروف عمل ہے، بعد ازاں منصوبہ کے مختلف سائٹس کا دورہ بھی کرایا ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ایف ڈبلیو او حکام سے کہا کہ کے ۔فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے ، کراچی کے شہریوں کوفراہمی آب میں اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے ، پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں اور جاری کام کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ جلد از جلد منصوبہ تکمیل پزیر ہوسکے ،انہوںنے منصوبہ پر جاری کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک خصوصاً شہر کراچی منصوبہ کی مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتا، بعد ازاں ایم ڈی واٹربورڈ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیزوں اور فور بے کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود اعلیٰ حکام سے بریفنگ لی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی واٹربورڈ کو ہدایت کی کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر اہم پمپنگ اسٹیشنوں پر اسٹینڈ بائی پمپس کا انتظام کیا جائے انہوںنے کہا شہریوں کو پانی کی مسلسل و متواتر فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ #مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.