بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنا طریقہ کار مؤثر بنایا ہے، ’’احتساب سب کا‘‘ کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے
بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی جامع قومی حکمت عملی وضع کی ہے، نیب کے تمام افسران اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال
بدھ 21 مارچ 2018 22:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی اور مؤثر انداز سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشن اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نظام کے مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں جس کے ذریعے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، اس سے نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی افسر نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔ نیب نے گذشتہ 2 سال کے مختصر عرصہ کے دوران نوجوانوں میں بدعنوانی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 55 ہزار سے کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں جو کہ بہت کامیابی رہی ہیں۔ نوجوان نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کی اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ بدعنوانی ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے لوگوں کے خدمات کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں میں خدمات کی فراہمی میں خامیوں کی شناخت کرکے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے اس میں بہتری کیلئے 60 پریوینشن کمیٹیاں قائم کی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.