اے ایف سی کے تمام ایونٹس میں شرکت کریں گے ،ْفیصل صالح

اجلاس کے دوران ساف ریجن میں فٹبال کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق ایشیاء کے ممبر ممالک کے لئے اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،ْ فیصل صالح حیات کی سائوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے ممبر ممالک سے گفتگو

جمعرات 22 مارچ 2018 14:26

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ساف) کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس کے زیرانتظام ہونے والے تمام ایونٹس میں حصہ لیں گے۔وہ گزشتہ روز اے ایف سی کے اجلاس میں خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر صدر اے ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سلمان نے ہمیشہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے پاکستان کی مدد کی ہے۔

فیصل صالح حیات نے کہا کہ اجلاس کے دوران ساف ریجن میں فٹبال کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیاہے۔ ساف صدور کی میٹنگ میں اس ریجن میں فٹ بال ڈویلپمنٹ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والی مشکلات کی نشاندہی کی گئی اور ان کے ازالے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے سائوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے ممبر ممالک کی فٹ بال ایسوسی ایشنز و فیڈریشنز کے صدور سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں اے ایف سی پریزیڈنٹ انیشی ایٹو‘ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایشیاء کے ممبر ممالک کے لئے اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ہماری کاوشوں سے اے ایف سی کے مالی بوجھ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں جلد ہی اے ایف سی کی مالی پوزیشن بہت مضبوط ہو جانے کی توقع ہے۔ اسی بناء پر اے ایف سی کی ممبر ایسوسی ایشنز کی گرانٹس کو بھی دگنا کر دیا جائیگا جس سے یقینی طور پر وہ اپنے ڈومیسٹک فٹ بال ڈھانچے کو مضبوط تر کر سکیں گے۔پاکستان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اے ایف سی کے صدر نے کہا کہ ایشاء کی فٹ بال برادری پاکستان میں فٹ بال کی بحالی پر مطمئن ہے اور پہلے مرحلہ میں اے ایف سی نے پی ایف ایف کے صدر کی درخواست پر پاکستان کی فوری ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کی و تزئین و آرائیش کے لئی3 لاکھ ڈالر کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ اے ایف سی صدر نے پا کستان کو فٹ بال انفراسٹرکچر کی مد میں ایک اور پراجیکٹ دینے کا اعلان بھی دہرایا۔