سڑکوںکی تعمیر ومرمت کے منصوبوں میں تاخیر کے باعث شہریوں کو مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو
پیر 26 مارچ 2018 23:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ محکموں کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ صورتحال کی بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کرتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈزکے صحیح مصرف کو یقینی بناکر عوام کو بہتر شہری سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیاجارہا ہے اور صوبائی کابینہ نے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے مطلوبہ اضافی فنڈزکے اجراء کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اب یہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جلد دوبارہ شہر کا دورہ کریں گے اور منصوبوں کے معیاراورپیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو۔ سابق صوبائی وزیر منظور احمد کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات، سیکریٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنرکوئٹہ ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ٹریفک کی روانی جاری رہی اور کہیں بھی ٹریفک جام نہیں ہونے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سمنگلی روڈ، نواں کلی، گلستان روڈ،سریاب روڈ سمیت بعض دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ پانی اور صفائی کی صورتحال سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.