حکومت کی 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 30 مارچ 2018 12:45

حکومت کی 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنانے ..
فیصل آباد۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے 2 اپریل بروز پیر سے 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ 5سال تک کی عمر کے بچوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ 5سے 16سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو تعلیم دلوانا معاشرے کی -ذمہ داری ہے اور تعلیم کا حصول ہر بچے کا آئینی و قانونی حق ہے۔انہوںنے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے تمام 9ڈویژنز کے 36اضلاع میںپیر سے نئے داخلوں کیلئے انرولمنٹ ایجوکیشن مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر صورت سکولوں میں داخلہ فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو بھی خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور واضح کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔