سرگودہا ، نیشنل کبڈی میچ کے حوالے سے اجلاس منعقد

جمعرات 5 اپریل 2018 15:26

سرگودھا۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمن نیازی کی زیر صدارت سپورٹس جمنازیم سرگودہا میں نیشنل کبڈی میچ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر محمد طارق نذیر ‘ حبیب ڈوگر کبڈی کوچ وسیکرٹری ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن سرگودہا و دیگر سپورٹس آفس کے سٹاف ممبران موجود تھے، سپورٹس اسٹیڈیم میں نیشنل کبڈی میچ کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا ، چھ اپریل (آج) سپورٹس اسٹیڈیم میں تین بجے شام پاکستان گرین بمقابلہ پاکستان وائٹ منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :