چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں جاپان کے سفیر تکاشی کورائی سے ملاقات
پاکستان اور جاپان کے مابین موجودہ معاشی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ تجارتی عدم توازن کو کم کرنے کی ضرورت ہے ،ْصاد ق سنجرانی پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات میں بہتری کیلئے پارلیمانی روابط کا فروغ انتہائی اہم ہے ،ْچیئر مین سینیٹ
پیر 9 اپریل 2018 16:36
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ جاپان گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے اور اس سلسلے میں وہ بلوچستان حکومت کے ذریعے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار اداکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے لیے پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوناچاہیے۔اس موقع پرجاپان کے سفیر نے انہیں چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔جاپان کے سفیر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پاکستان نے جاپا ن کی بھر پور مدد کی اور پہلا ملک تھا جس نے جنگ سے تباہ حال معیشت کی بحالی میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس وقت جاپان سے سامان کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔دونوں ملکوں کے مابین تعلقات 1952میں شروع ہوئے اور گزشتہ 65برسوں میں ان میں مزید وسعت اور استحکام آیا۔ ایک وقت کراچی جاپان کے لوگوں کا پسندیدہ مقام تھا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پارلیمنٹ میں موجود دوستی گروپوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے جاپا ن کی پارلیمنٹ میں پاکستان جاپان دوستی گروپ کے سربراہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.