شام میں بھرپور جنگ کے آغاز کیلئے امریکی فوج آن پہنچی، روسی فوج کیلئے ریڈ الرٹ جاری

منگل 10 اپریل 2018 18:57

شام میں بھرپور جنگ کے آغاز کیلئے امریکی فوج آن پہنچی، روسی فوج کیلئے ..
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) امریکی فوجی بحری جہاز یو ایس ایس ڈونلڈ کک شام کے ساحل پر پہنچ گیا ، فوجی جنگی جہاز جدید ٹام ہاک کروز میزائل سے لیس ہے، روس کے لڑاکا طیاروں نے بحری جہاز کے قریب نچلی پروازیں شروع کردی ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق جدید ٹام ہاک میزائلوں سے لیس امریکی ڈیسٹراایئر شام کے ساحل پر پہنچا تو روس کے لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے۔

(جاری ہے)

روس کے لڑاکا طیاروں نے نہ صرف بحری جہاز کے قریب نچلی پروازیں کیں۔بلکہ بحری جہاز کے کیپٹن اور سوار فوجیوں کو بھی ہراساں کیا۔ شام اور صدارتی انتخاب میں مداخلت پر روس اور امریکا کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے لیکن شام کے شہر ڈوما میں کیمیائی حملے کے بعد امریکانے شام کے کسی قسم کے اقدام کیلئے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے میں فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا

متعلقہ عنوان :