جرمنی سے اطالوی شہری کی امریکا حوالگی یورپی قانون کی خلاف ورزی نہیں،عدالت

منگل 10 اپریل 2018 21:39

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) یورپی عدالت نے قرار دیا ہے کہ جرمنی سے ایک اطالوی شہری کی امریکا حوالگی یورپی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لکسمبرگ میں یورپی عدالت کے مطابق جرمنی پر لازم نہیں ہے کہ وہ سپردگی کے حوالے سے یورپی شہریوں کو وہی تحفظ دے، جو بنیادی قانون کے تحت اس کے اپنے شہریوں کو حاصل ہے۔ اس پیش رفت کا تعلق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے امریکا کو مطلوب ایک شہری سے ہے۔ اسے جرمنی میں گرفتار کرنے کے بعد ایک معاہدے کے تحت اسے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس اطالوی شہری کا موقف تھا کہ جرمن بنیادی قانون کا اطلاق اس پر بھی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :