سعودی عرب میں اًبھا کے ہوائی اڈّے پر حوثیوں کی جانب سے ڈرون طیارے سے حملے کی کوشش، فورسز نے مار گرایا

جمعرات 12 اپریل 2018 22:18

سعودی عرب میں اًبھا کے ہوائی اڈّے پر حوثیوں کی جانب سے ڈرون طیارے سے ..
ابھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) سعودی عرب کی فوج نے مملکت کے جنوبی شہر اًبھا میں یمنی حوثی باغیوں کا ایک جاسوس "ڈرون" طیارہ مار گرایا۔زمینی ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حوثی ملیشیا نے ابر آلود موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن کے صوبے صعدہ کی جانب سے ڈرون طیارہ مملکت کی حدود میں داخل کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ طیارہ زمین کی سطح سے چار کیلو میٹر کی بلندی پر سفر کر رہا تھا۔

تاہم سعودی فورسز نے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈرون طیارے کو اًبھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نشانہ بنا لیا جب کہ اس دوران ایئر نیوی گیشن میں کوئی خلل نہیں پڑا۔دیگر ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا اس ڈرون طیارے کے ذریعے سعودی عرب میں عسکری اور تزویراتی ٹھکانوں کا انکشاف چاہتی تھی تاہم طیارے کی تباہی کے سبب ان کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :