تھانہ سہالہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق دو زخمی

پیر 16 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) اسلام آباد تھانہ سہالہ کے علاقے میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 20 سالہ خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی فاطمہ کے نام شامل ہے جبکہ مکان کی دیوار گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کو فوری طو رپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شیر وہاب اور ایک خاتون کو ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ دیگر دو افراد کو مردہ حالت میں ہپستال لایا گیاہے اور نعشیں ورثا کے سپرد کر دی گئیں ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بارش اور تیز آندھی نے موسم کو تو خوشگوار کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں شہریوں کو بھی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :